فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سیاست کر رہی ہے، وزیر قانون فروغ نسیم

معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی کا موقف واضح ہے، مسلم لیگ (ن) کا مؤقف واضح نہیں ہے ،تذبذب کا شکار ہے،گفتگو

ہفتہ 16 فروری 2019 18:56

فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سیاست کر رہی ہے، وزیر قانون فروغ نسیم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سیاست کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹیو ی کے مطابق فوجی عدالتوں میں توسیع کے التوا کے معاملے پر وفاقی وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اپوزیشن سیاسی جماعتوں پر الزام دھرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سیاست کر رہی ہے، اس معاملے پر مسلم لیگ (ن) کا مؤقف واضح نہیں ہے اور وہ تذبذب کا شکار ہے۔

وزیرقانون نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا فوجی عدالتوں پر مؤقف بالکل واضح ہے، کسی بھی اپوزیشن لیڈر نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے بدلے کسی لین دین کی بات نہیں کی، بلکہ ہر محب وطن پاکستانی اور سیاستدان فوجی عدالتوں کے حق میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع پاکستانی عوام کی خواہش پر کی جا رہی ہے، تاہم اس کے قانون میں جدت لانا چاہتے ہیں، اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فوجی عدالتوں کی قانون سازی کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں