شہباز شریف کی ضمانت سے ڈھیل ملنے کامنفی تاثر گیا ہے،وزیراطلاعات چوہدری فواد

ہفتہ 16 فروری 2019 19:14

شہباز شریف کی ضمانت سے ڈھیل ملنے کامنفی تاثر گیا ہے،وزیراطلاعات چوہدری فواد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت سے ڈھیل ملنے کامنفی تاثر گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں فواد چودھری نے اعتراف کیا کہ شہباز شریف کی ضمانت سیمعاملہ ڈھیل کی طرف تو یقینا چلا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس لیئے نیب کو اپنے اندر کی طرف بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ کیونکہ حکومت کا نیب اور عدلیہ پر کوئی اختیار نہیں،اس طرح کی پیشرفت ہونے پر الزام حکومت پر آتا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں