سعودی ولی عہد کی آمد، قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول تبدیل

ا سمبلی اجلاس پیر کی باجائے 20 فروری کی شام 4 بجے ہو گا ،ترجمان قومی اسمبلی

ہفتہ 16 فروری 2019 19:53

سعودی ولی عہد کی آمد، قومی اسمبلی  اجلاس کا شیڈول تبدیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2019ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے باعث قومی اسمبلی کے کل پیر کو ہونیوالے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان قومی اسمبلین کے مطابق کے ا سمبلی کا پیر مورخہ 18 فروری شام 4 بجے ہونے والا اجلاس اب بدھ مورخہ 20 فروری کی شام 4 بجے ہو گا محمد بن سلمان کی آمد پر ریڈ زون مکمل سیل کر دیا جائے گا اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے قومی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو ممکنہ مشکلات کے پیش نظر سوموار کو چھٹی دیدی گئی ہے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین اب منگل کو اپنی ڈیوٹی پر آئیں گئے جبکہ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد نے 18فروری بروز پیر اسلام آباد میں قائم تمام نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے وفاقی ضلعی انتظامیہ کے پیر 18 فروری کو عام تعطیل کے اعلان کے بعد. جی اسکولز کی تنظیم نے فیصلہ کیا ہے بچوں اور والدین کو تکلیف سے بچانے کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں