سعودی عرب گوادر میں 8ارب ڈالر سے ایشیا کی دوسری بڑی آئل ریفائنری قائم کریگا ،فواد چوہدری

بھارت اپنے گریبان میں جھانکے تو معاملات بہتر ہو سکتے ہیں،گریبان میں جھانکے بغیر الزام تراشی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے،وزیر اطلاعات

ہفتہ 16 فروری 2019 20:47

سعودی عرب گوادر میں 8ارب ڈالر سے ایشیا کی دوسری بڑی آئل ریفائنری قائم کریگا ،فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب گوادر میں 8ارب ڈالر سے ایشیا کی دوسری بڑی آئل ریفائنری قائم کریگا ،بھارت اپنے گریبان میں جھانکے تو معاملات بہتر ہو سکتے ہیں،گریبان میں جھانکے بغیر الزام تراشی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے ایک انٹرویومیں کہاکہ پاکستان سعودی عرب تعلقات کی ایک تاریخ ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب تعلقات میں گرمجوشی آئی ہے ۔وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے عالمی مسلم تنازعات کے حل میں کردار ادا کرنا ہے۔چوہدری فوادحسین نے کہاکہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں اہم کھلاڑی کے طور پر ابھرا ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کے سعودی شاہی خاندان کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہاکہ سعودی عرب کی حالیہ سرمایہ کاری گذشتہ 10سالوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب گوادر میں 8ارب ڈالر سے ایشیا کی دوسری بڑی آئل ریفائنری قائم کریگا ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ سعودی ولی عہد نے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھائے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ محمد بن سلمان کے اقدامات کو سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت میں مکمل آہنگی ہے ۔:وزیر اطلاعات نے کہاکہ یقین ہے کہ پاکستان سعودی عرب تعلقات کا مستقبل روشن رہے گا۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ۔وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا کہ بھارت اپنے گریبان میں جھانکے تو معاملات بہتر ہو سکتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ گریبان میں جھانکے بغیر الزام تراشی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان پر الزام تراشی وہ کررہے ہیں جنہوں نے کبھی کشمیر میں قدم بھی نہیں رکھا ۔وزیراطلاعات نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور کرتے رہیں گے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ بھارت اگر کشیدگی چاہتا ہے تو یہ چلتی رہے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں