بھارت جو ظلم و بربریت مقبوضہ کشمیر میں روا رکھے ہوئے ہے اس کے ردعمل میں کوئی واقعہ ہوتا ہے تو الزام پاکستان پر نہ دھرا جائے، ترجمان

ہم ڈرنے والے کسی سے نہیں ہیں،پاکستان امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا بیان

ہفتہ 16 فروری 2019 20:47

بھارت جو ظلم و بربریت مقبوضہ کشمیر میں روا رکھے ہوئے ہے اس کے ردعمل میں کوئی واقعہ ہوتا ہے تو الزام پاکستان پر نہ دھرا جائے، ترجمان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) پاکستان نے پلوامہ حملے پر بھارت کے الزامات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جو ظلم و بربریت مقبوضہ کشمیر میں روا رکھے ہوئے ہے اس کے ردعمل میں اگر کوئی واقعہ ہوتا ہے تو اسکا الزام پاکستان پر نہ دھرا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ پلوامہ واقعہ کے 15 منٹ کے بعد ہی بغیر کسی ثبوت اور تحقیقات کے پاکستان پر انگلیاں اٹھائیں گئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت الزامات کے بعد دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ہم ڈرنے والے کسی سے نہیں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ اگر ہمیں تنگ کیا جائیگا تو جو ہو سکے گا وہ ہم کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت پر دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا۔ ترجمان نے کہاکہ پلوامہ حملے کے بعد نہتے کشمیریوں پر مسلسل ظلم پر پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نتے کہاکہ کشمیری طلباء کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ قابض بھارتی افواج اس حملے کو جواز بناکر معصوم کشمیریوں پر ظلم کی نئی داستان نہ رقم کریں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں