سعودی سفارت خانے کا پاکستانی شہریوں کیلئے سنگل ،ملٹی پل انٹری وزٹ ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان

ہفتہ 16 فروری 2019 21:33

سعودی سفارت خانے کا پاکستانی شہریوں کیلئے سنگل ،ملٹی پل انٹری وزٹ ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سے قبل سعودی سفارت خانے نے پاکستانی شہریوں کیلئے سنگل اور ملٹی پل انٹری وزٹ ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

سعودی سفارتخانے کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی شہریوں کیلئے سنگل وزٹ انٹری فیس 2 ہزار سعودی ریال سے کم کرکے 338 سعودی ریال (12542 پاکستانی روپے کردی ہے۔ملٹی پل انٹری فیس 3 ہزار سعودی ریال سے کم کرکے 675 سعودی ریال (25000 )پاکستانی روپے کردی گئی ہے۔سفارتخانے نے بتایا کہ انٹری فیسوں میں کمی کا اطلاق 15 فروری 2019 سے ہو چکا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں