سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل وفود کی آمد کا سلسلہ جاری

سعودی عرب سےاب تک 7طیارےنورخان ایئربیس پرلینڈکرچکے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 17 فروری 2019 14:12

سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل وفود کی آمد کا سلسلہ جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2019ء) :سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد سے قبل سعودی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔سعودی عرب سےاب تک 7طیارےنورخان ایئربیس پرلینڈکرچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق آج سعودی تخت کے وارث اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  اسلام آباد کا دورہ کریں گے اور ان کے دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

پاکستان کی وزارت خزانہ کے سینئر آفیشل نے بتایا کہ اب تک مذاکرات کے نتائج انتہائی مثبت ہیں اور یہ پاکستان کی تاریخ میں سعودی عرب کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو گی۔ اس سلسلے میں معاہدوں پر دستخط سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کے موقع پر متوقع ہیں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج شام کو پاکستان پہنچیں گے جب کہ ان کے ساتھ ایک عظیم وفد بھی ہوگا۔

(جاری ہے)

سعودی ولی عہد کا قیام وزیر اعظم ہاوس جبکہ وفود کے لیے نجی ہوٹل بک کر لئیے گئے ہیں۔دوسری جانب سعودی ولی عہد کے وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سعودی عرب کےشاہی مہمانوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔سعودی عرب سےاب تک 7طیارےنورخان ایئربیس پرلینڈکرچکے ہیں۔2خصوصی طیارے سعودی مہمانوں کوچھوڑکرواپس جاچکےہیں۔

اس موقع پر سعودی ولی عہدکےتاریخی استقبال کےلیےتیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔وزیراعظم اورکابینہ کےسینئرارکان سعودی ولی عہدکاایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔سعودی ولی عہدکی پاکستان آمدپرانہیں21توپوں کی سلامی دی جائےگی۔پاک فضائیہ کادستہ معززمہمان کوسلامی دےگا۔شہزادہ محمدبن سلمان کی گاڑی وزیراعظم خودچلائیں گے جبکہ ولی عہدمحمدبن سلمان وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے۔                                                             

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں