پنجاب اسمبلی کے ممبر و پارلیمانی سیکرٹری مہندر پال سنگھ ویر جی کی جانب سے بھارتی مظالم کی شدید مذمت

ہندوستان کو کشمیریوں کا کوئی احساس نہیں صرف کشمیر پر قبضہ مطلوب ہے،مودی اگلا الیکشن جیتنے کے لیے ہندوستان میں پھر نفرت کی سیاست کر رہا ہے۔مہندر پال سنگھ ویر جی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 17 فروری 2019 15:02

پنجاب اسمبلی  کے ممبر و پارلیمانی سیکرٹری مہندر پال سنگھ ویر جی کی جانب سے بھارتی مظالم کی شدید مذمت
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 فروری 2019ء) :پنجاب اسمبلی کے ممبر و پارلیمانی سیکرٹری مہندر پال سنگھ ویر جی نے بھارت کی جانب سے کشمیر میں جاری مظالم کی شدید مذمت کی۔انکا کہنا تھا کہ بھارت صرف کشمیر کی زمین پر قبضہ چاہتا ہے ،اسے کشمیر کی عوام کا کوئی احساس نہیں تفصیلات کے مطابق کشمیر میں ہونے والے مظالم پر پنجاب اسمبلی کے ممبر و پارلیمانی سیکرٹری مہندر پال سنگھ ویر جی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو کشمیریوں کا کوئی احساس نہیں صرف کشمیر پر قبضہ مطلوب ہے۔

اس لئے ہمیشہ کشمیریوں پر ہمیشہ ظلم کر کے کشمیروں کو دبانے کی کوشش کی۔وہ پنجاب اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ہندوستان کا پاکستان پر الزام لگانا قابل مذمت ہے۔۔ پاکستان نہتے کشمیریوں کے ساتھ تکلیف میں ہمیشہ کھڑا رہا لیکن ہندوستان کے اندر دخل اندازی کبھی نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ہندوستان سے پاکستان کی کامیاب سفارتکاری ہضم نہیں جسکی وجہ سے ہندوستان ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

مودی اگلا الیکشن جیتنے کے لیے ہندوستان میں پھر نفرت کی سیاست کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی نے ہمیشہ نفرت کے ذریعے ہی الیکشن مہم چلائی۔ پاکستان امن پسند ملک ہے اگر ہندوستان باز نا آیا تو پاکستان کے پاس طاقتور فوج ہے اور پاکستانی عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں