سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان شام 7 بجے نور خان ائیر بیس پر لینڈ کریں گے

21 توپوں کی سلامی ،پاک فضائیہ کا دستہ خراج تحسین پیش کرے گا۔وزیراعظم اورکابینہ کےسینئرارکان سعودی ولی عہدکاایئرپورٹ پر استقبال کریں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 17 فروری 2019 15:43

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  شام 7 بجے نور خان ائیر بیس پر لینڈ کریں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2019ء) :سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج شام 7 بجے نور خان ائیر بیس پر لینڈ کریں گے جہاں وزیراعظم عمران خان انکے استقبال کے لیے موجود ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق آج سعودی تخت کے وارث اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اسلام آباد کا دورہ کریں گے اور ان کے دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان شام 7 بجے نور خان ائیر بیس پر لینڈ کریں گے۔اس موقع پروزیراعظم اورکابینہ کےسینئرارکان سعودی ولی عہدکاایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔سعودی ولی عہدکی پاکستان آمدپرانہیں21توپوں کی سلامی دی جائےگی۔پاک فضائیہ کادستہ معززمہمان کوسلامی دےگا۔شہزادہ محمدبن سلمان کی گاڑی وزیراعظم خودچلائیں گے جبکہ ولی عہدمحمدبن سلمان وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے ۔

(جاری ہے)

سعودی شاہی خاندان کےارکان،وزراءاورممتازکاروباری شخصیات کاوفد بھی پاکستان آئےگا۔سعوی ولی عہدکےدورےکےدوران سیکیورٹی کےفول پروف انتظامات کئےگئےہیں۔وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانہ اورایوان صدرمیں عشائیہ دیاجائےگا۔سعودی وفدکی حفاظت کےلیے4سیکیورٹی حصارہوں گے۔پولیس اوردیگرفورسزکے4ہزارسےزیادہ اہلکارتعینات کیے جائیں گے۔پہلاحصار اسلام آبادپولیس اوردوسرارینجرزکاہوگا۔

تیسراحصارفوجی اہلکاروں اورچوتھاشاہی گارڈزپرمشتمل ہوگا۔اس موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آبادکی عمارت پرشہزادہ محمدبن سلمان کاقوی ہیکل پورٹریٹ نصب کر دیا گیا ہے۔پورٹریٹ کی لمبائی 120 فٹ اورچوڑائی 45 فٹ ہے۔پورٹریٹ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےذاتی خرچ سےتیارکرایا گیا ہے۔اس موقع پر سعودی ولی عہد وزیراعظم عمران خان، صدر پاکستان اور آرمی چیف سے ملاقات کریں گے۔سعودی وفود کی جانب سے پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کی جائیں گی جبکہ ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں سعودی ولی عہد کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں