سعودی عرب،یمن اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردارادا کرینگے،وزیراعظم

پاکستان اور سعودی عرب کے چیلنجز مختلف ہیں،سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات چاہتے ہیں،سعودی عرب نےمشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کی مدد کی،وزیراعظم عمران خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 17 فروری 2019 16:01

سعودی عرب،یمن اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردارادا کرینگے،وزیراعظم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2019ء) :وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب،یمن اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردارادا کرینگے۔ سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات چاہتے ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے چیلنجز مختلف ہیں،سعودی عرب نےمشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کی مدد کی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان خصوصی تعلقات ہیں۔

سعودی عرب نےمشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کی مدد کی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پاس سرمایہ اور تیل کے ذخائر ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے چیلنجز مختلف ہیں۔محمدبن سلمان سعودی عرب کوجدیدملک اوراصلاحات کےحامی ہیں۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر ثالثی کا کردار اداکرنے کی بات کرتے ہوئے سعودی عرب،یمن اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردارادا کرینگے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ ماضی میں بے انتہا قرضے لیے گئے،اداروں کو تباہ کیاگیا۔سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان میں سیاحت کو فروغ ملا۔افغانستان میں حالات بدلنے سے خطے میں امن آئے گا۔افغان مسئلےسےپہلےپاکستان پرامن ملک کےطورپرجاناجاتاتھا۔واضح ہو کہ آج سعودی تخت کے وارث اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اسلام آباد کا دورہ کریں گے اور ان کے دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان شام 7 بجے نور خان ائیر بیس پر لینڈ کریں گے۔اس موقع پروزیراعظم اورکابینہ کےسینئرارکان سعودی ولی عہدکاایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔سعودی ولی عہدکی پاکستان آمدپرانہیں21توپوں کی سلامی دی جائےگی۔پاک فضائیہ کادستہ معززمہمان کوسلامی دےگا۔                                               

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں