بلوچستان کےعلاقےتربت میں سیکیورٹی فورسزپرفائرنگ

فائرنگ سے4ایف سی اہلکارشہید ،متعدد زخمی ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 17 فروری 2019 17:17

بلوچستان کےعلاقےتربت میں سیکیورٹی فورسزپرفائرنگ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2019ء) بلوچستان کےعلاقےتربت میں سیکیورٹی فورسزپرفائرنگ کی گئی ہے۔جس کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکارشہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں شر پسند عناصر کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔بلوچستان کےعلاقےتربت میں سیکیورٹی فورسز کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حملے کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکارشہید جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے واقعے کی مذمت کی گئی۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ واقعہ پرامن بلوچستان اورصوبےکی ترقی کےخلاف سازش ہے۔امن کےلیےسیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔واقعےمیں ملوث عناصرکوہرصورت کیفرکردارتک پہنچایاجائےگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں