وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کا خود کو پاکستان میں سفیر کہنے پر شکریہ ادا کر دیا

جب میں نے سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں سے متعلق بات کی تو جواباَ سعودی ولی عہد نے کہا کہ وہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں،سعودی ولی عہد نے یہ کہہ کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 18 فروری 2019 10:41

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کا خود کو پاکستان میں سفیر کہنے پر شکریہ ادا کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2019ء) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی گذشتہ روز پاکستان آمد ہوئی۔معزز مہمان محمد بن سلمان کا ملکی سرزمین پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔گذشتہ شب وزیراعظم ہاؤس میں عشائیے کی تقریب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خطاب بھی کیا۔اسی حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ جب میں نے سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں سے متعلق بات کی تو جواباَ سعودی ولی عہد نے کہا کہ وہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں،سعودی ولی عہد نے یہ کہہ کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔

 
واضح رہے گذشتہ شب وزیراعظم ہاؤس میں عشائیے کی تقریب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خطاب بھی کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نےسعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی طور پر محمد بن سلمان سے درخواست کی۔ عمران خان نے عشائیے کے دوران خصوصی طور پر کھڑے ہو کر کہا کہ سعودی ولی عہد میں آپ سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں حاجیوں کیلئے خصوصی درخواست کی کہ سعودی عرب پاکستانی حجاج کو امیگریشن کی سہولت فراہم کرے۔

25 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ یہ سارے پاکستانی میرے دل کے قریب ہیں۔ ان سے اچھا رویہ اختیار کیا جائے۔ وزیراعظم نے ایک اور درخواست کی کہ 3 ہزار پاکستانی جو اپنا گھربار چھوڑ کرسعودی عرب گئے۔ وہ معمولی جرائم میں جیلوں میں قید ہیں۔ میری درخواست ہے کہ ان کو رہا کیا جائے۔ جس پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ پاکستان کو انکارنہیں کرسکتے، وزیراعظم آپ مجھے سعودی عرب میں اپنا پاکستانی سفیر سمجھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں