وزیراعظم اور سعودی ولی عہد روایتی بگھی پر سوار

وزیراعظم عمران خان اور محمد بن سلمان ایوان صدر روانہ، دونوں رہنما بگھی پر بیٹھے خوش گپیوں میں مصروف دکھائی دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 18 فروری 2019 14:01

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد روایتی بگھی پر سوار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 فروری 2019ء) : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو روزہ سرکاری دورے پرپاکستان میں موجود ہیں جہاں آج اسلام آباد میں وہ مصروف ترین دن گزاریں گے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی گذشتہ روز پاکستان آمد ہوئی۔معزز مہمان محمد بن سلمان کا ملکی سرزمین پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور اب تازہ ترین میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ایوان صدر میں روانہ ہو گئے ہیں۔

عمران خان اور محمد بن سلمان روایتی بگھی پر سوار ہو کر ایوان صدر پہنچے اس موقع پر انہیں شاندار پروٹوکول میں لے جایا گیا۔وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد بگھی پر بیٹھے خاصے خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور خوش گپیوں میں بھی مصروف دکھائی دئیے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر میں محمد بن سلمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا۔محمد بن سلمان صدر مملکت عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمانکی صدر مملکت سے ملاقات (آج) کوہوگی ۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد دوسرے روز صدر مملکت ، چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہسے ملاقات (آج)پیر کو ہوگی جس میں اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ جبکہ صدرمملکت عارف علوی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو نشان پاکستان عطا کریں گے ،نشان پاکستان دینے کی تقریب بھی پیر کو ایوان صدرمیں ہو گی۔

تقریب میں حکومتی وزرا،عسکری قیادت اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔صدر عارف علوی پیر کو ہی سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ ایوان صدر کے ظہرانے میںسعودی ولی عہد کا 100 رکنی وفد شریک ہوگا، ظہرانہ میں وزراء اور اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا۔سعودی ولی عہد ایوان صدر سے ہی واپس ایئرپورٹ روانہ ہوجائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں