سعودی عرب کی جیلوں سے رہائی کا حکم اچھا اقدام ہے، مشاہد اللہ خان

اگر سعودی عرب سے انوسمنٹ آئی ہے تو نہایت اچھی بات ہے، راجہ ظفر الحق اور میری ملاقات ہوئی ہے ، بھری محفل میں سعودی ولی عہد نے کہا نواز شریف ہمارے دل کے قریب ہیں، میڈیا سے گفتگو

پیر 18 فروری 2019 16:25

سعودی عرب کی جیلوں سے رہائی کا حکم اچھا اقدام ہے، مشاہد اللہ خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں سے رہائی کا حکم اچھا اقدام ہے، اگر سعودی عرب سے انوسمنٹ آئی ہے تو نہایت اچھی بات ہے، راجہ ظفر الحق اور میری ملاقات ہوئی ہے ، بھری محفل میں سعودی ولی عہد نے کہا نواز شریف ہمارے دل کے قریب ہیں۔

پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ سعودی عرب کی جیلوں سے رہائی کا حکم اچھا اقدام ہے ۔ مشاہد اللہ خان نے کہاکہ اگر یہ حکم ہو گیا ہے تو پوری قوم کو شکریہ ادا کرنا چاہیے ۔ اپوزیشن کو نہ بلانے پر انہوں نے کہا کہ یہ حکومت میچور نہیں ہے ۔ مشاہداللہ خان نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے ایسا نہیں کیا تھا کہ اپوزیشن کو رد کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںن ے کہاکہ پتہ نہیں انہیں کس نے مشورہ کیا ہے کہ اپوزیشن کو نہ بلائیں۔ انہوں نے کہاکہ البتہ سینٹ سے ہم آج ملے میں اور راجہ ظفر الحق صاحب سعودی ولی عہد سے اور بہت اچھی ملاقات رہی ۔ مشاہد اللہ خان نے کہاکہ ہر بات ماضی پر نہیں ڈالنی چاہیے کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ایک بڑی انویسٹمنٹ اگر سعودی عرب سے آرہی ہے تو نہایت اچھی بات ہے۔ مشاہد اللہ خان نے کہاکہ بھری محفل میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ نواز شریف ہمارے دل کے قریب ہیں۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ہم نے بھی انہیں نوازشریف کی طرف سے نیک تمنائیں پہنچائیں۔ انہوںنے کہاکہ میں نے سعودی ولی عہد کو کہا کہ آپ بھارت جا رہے ہیں،کشمیر کا مسئلہ امہ کا مسئلہ ہے یہ خطے کا مسئلہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں