پاکستان تیل کی صنعت کے حوالہ سے سعودی عرب کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کر سکتا ہے، سر براہ سعودی تجارتی وفد

پاکستان میں تیل صاف کرنے اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے قیام سے پاکستان کی معاشی ترقی میں مدد ملے گی، فہد الباش کی گفتگو

پیر 18 فروری 2019 17:05

پاکستان تیل کی صنعت کے حوالہ سے سعودی عرب کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کر سکتا ہے، سر براہ سعودی تجارتی وفد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) سعودی عرب کے تجارتی وفد کے سربراہ فہد الباش نے کہاہے کہ پاکستان تیل کی صنعت کے حوالہ سے سعودی عرب کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کر سکتا ہے، پاکستان میں تیل صاف کرنے اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے قیام سے پاکستان کی معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔سعودی عرب کے تجارتی وفد کے سربراہ فہد الباش نے سر کاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی تجارتی وفد میں ممتاز کاروباری شخصیات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے تجارتی وفد میں زراعت، سیاحت اور دیگر مختلف شعبوں کی اہم شخصیات پاکستان آئی ہیں جس سے ان شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی رابطوں کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی عالمی صنعت میں سعودی عرب کا کلیدی اور اہم کردار ہے اور پاکستان میں تیل صاف کرنے اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے قیام سے پاکستان کی معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تیل کے شعبہ میں سعودی تجربہ اور مہارت سے استفادہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں اور سعودی عرب کا نجی شعبہ اس سے استفادہ کا خواہشمند ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں