وزیر اعظم کو سلام پیش کرنے کو دل چاہتا ہے ،چوہدری غلام حسین

وزیر اعظم عمران خان نے جو کہا تھا وہ کر دکھایا ہے۔آپ دیکھیں گے کہ 2ماہ میں سب کچھ درست ہونے جا رہا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 فروری 2019 20:55

وزیر اعظم کو سلام پیش کرنے کو دل چاہتا ہے ،چوہدری غلام حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 فروری 2019ء) :معروف صحافی چوہدری غلام حیسن نے سعودی ولی عہد کے کامیاب دورے پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو سلام پیش کرنے کو دل چاہتا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے جو کہا تھا وہ کر دکھایا ہے۔آپ دیکھیں گے کہ 2ماہ میں سب کچھ درست ہونے جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے وزیر اعظم عمران خان کو زردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ۔

انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے کامیاب دورے کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان کو دے دیا۔انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کی قیادتوں نے جس طرح حالات حاضرہ کے تناظر میں اکٹھے ہوکر دنیا بھر کو پیغام پہنچایا ہے وہ لائق تحسین ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو جس طرح معاشی سہارے کی ضرورت تھی اس سے زیادہ سعودی عرب نے پاکستان کو دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ 20 ارب ڈالر تو ابھی شروعات ہیں ،یہ رقم بہت دور تک جائے گی۔انکا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ نہ صرف پاکستان کی کامیابی ہے بلکہ ان سب کے منہ پر زور دار تمانچہ ہے جو باہر کے پیسوں پر یہ پراپیگنڈا کر رہے تھے کہ پاکستان تنہا ہو رہا ہے۔اللہ کا شکر ہے کہ ان لوگوں نے دیکھ لیا کہ پاکستان ایک طاقت بن کر ابھر رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پوری دنیا وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دے رہی ہے اور اسکا کریڈٹ صرف انکو ملے گا۔انکا کہنا تھا کہ آپ دیکھیں گے کہ اگلے 2 ماہ میں حالات تبدیل ہو جائیں گے اور لوگوں کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ میں یہ بتاوں کہ میرا دل چاہتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں کہ سب مایوس ہو گئے تھے مگر وزیر اعظم نے کر دکھایا۔انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں