سعودی عرب پاکستان کی پچھلی قیادت سے مایوس تھا،شاہ محمود قریشی

سعودی عرب کی 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہمیشہ اچھا مشورہ اور پاکستان کے لئے کوشش کی، وزیر خارجہ شاہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 18 فروری 2019 23:16

سعودی عرب پاکستان کی پچھلی قیادت سے مایوس تھا،شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کی پچھلی قیادت سے مایوس تھا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہمیشہ اچھا مشورہ اور پاکستان کے لئے کوشش کی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ مشرق وسطیٰ میں خوشحالی اور بہتری آئے، مشرق وسطیٰ کے مشرق میں پاکستان بھی موجود ہے۔

سعودی ولی عہد نے سی پیک میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے سے پاکستان کو فائدہ ہو گا سعودی عرب پاکستان کی پچھلی قیادت سے مایوس تھا سعودی عرب سے معاشی شراکت داری کا نیا دور اہم ہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عکاسی کی ہے کہ کہ وہ پاکستان کو کس نظر سے دیکھتے ہیں میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاشکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ اچھا مشورہ دیا اور پاکستان کے لئے کوشش کی ان کی کوششوںسے پاکستان کو بہت فائدہ ہوا فوج نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیاہے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب کی 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے میں سمھتا ہوں کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھارت کو برا نہیں ماننا چاہئے قطر نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے آئی ایم ایف سے آسان شرائط پر بات چیت ممکن ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں