پلوامہ حملہ:پاکستان نے تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا

بھارت تحقیقات کے بغیر حملے کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے، سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی سنگین غلطی ہوگی‘ شاہ محمود قریشی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 19 فروری 2019 09:31

پلوامہ حملہ:پاکستان نے تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری۔2019ء) بھارتی دھمکیوں اور کشیدگی کے خاتمے کے لئے پاکستان نے اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کر دیا ہے. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو فوری اقدام کے لئے خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے بھارت تحقیقات کے بغیر پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے، حملہ آور کشمیری تھا لیکن الزام پاکستان پر دھر دیا.

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت داخلی مقاصد کے تحت پاکستان دشمن بیانات خطے کا ماحول کشیدہ بنارہا ہے، سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی سنگین غلطی ہوگی. واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہیں. شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوپلوامہ حملے کے بعد ہونے والی کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہ خط فوری طورپرسلامتی کونسل کے ارکان کو پہنچایا جائے.

خط میں کہا گیا کہ بھارت تحقیقات کے بغیرپلوامہ حملے کا الزام پاکستان پرلگا رہا ہے، کشیدگی کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی فوری مداخلت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے مطابق حملہ آورکشمیری تھا لیکن الزام پاکستان پردھردیا. خط کے مطابق بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دی جو سنگین غلطی ہوگی جب کہ بھارت اپنے داخلی مقاصد کے تحت پاکستان دشمن بیانات سے خطے کا ماحول کشیدہ بنا رہا ہے.

واضح رہے کہ پلوامہ میں کود کش حملے کئے بعد پورے بھارت میں پاکستان کے خلاف محاذ کھلا ہوا ہے اور بھارت کی جانب سے مسلسل بغیر تحقیقات کے پاکستان پر حملے سے متعلق الزامات عائد کیے جارہے ہیں. خط کے مطابق بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دی جو سنگین غلطی ہوگی جب کہ بھارت اپنے داخلی مقاصد کے تحت پاکستان دشمن بیانات سے خطے کا ماحول کشیدہ بنا رہا ہے. واضح رہے کہ پلوامہ میں کود کش حملے کئے بعد پورے بھارت میں پاکستان کے خلاف محاذ کھلا ہوا ہے اور بھارت کی جانب سے مسلسل بغیر تحقیقات کے پاکستان پر حملے سے متعلق الزامات عائد کیے جارہے ہیں.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں