سعودی ولی عہد کے وزیراعظم اور صدر مملکت کے لیے قیمتی تحائف

وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تمام تحائف توشہ خانے میں جمع کروا دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 فروری 2019 11:47

سعودی ولی عہد کے وزیراعظم اور صدر مملکت کے لیے قیمتی تحائف
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 فروری 2019ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو روز قبل پاکستان تشریف لائے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔اور اسی شاہانہ انداز میں معزز مہمان کو الوداع کیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد کا ذاتی سامان واپس روانہ کردیا گیا ہے۔سعودی ولی عہد کے ذاتی سامان میں فرنیچر اور کچن کا سامان شامل ہے۔

سعودی ولی عہد کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے لیے تحائف بھی دیے گئے ہیں۔عمران خان اور عارف علوی کو ملنے والے تحائف توشہ خانے میں بھیج دیے گئے ہیں۔تحائف میں قیمتی گھڑیاں قلم اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔خادم حرمین شریفین کی جانب سے مستحقین کے لیے کھجوریں بھی تحفے میں بھیجی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

کابینہ ڈویژن اور سعودی سفارتخانہ مستحقین میں کھجوریں تقسیم کرے گا۔

واضح رہے اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے بھی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے سعودی ولی عہد کی جانب سے دیا گیا تحفہ قومی خزانے میں جمع کروا دیا تھا۔ دورہ سعودی عرب کے دوران عمران خان کو سلمان بن محمد کی جانب سے گھڑی کا تحفہ دیا گیا تھا جس کی مالیت 1 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد تھی۔وزیراعظمعمران خان نے سب کیلئے مثال بنتے ہوئے کروڑوں مالیت کا تحفہ قومی خزانے میں جمع کروایا۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے بھی دورہ سعودی عرب میں ملے تحائف توشہ خانے میں جمع کروا دئیے تھے۔۔شاہ محمود قریشی نے 19 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو محمد بن سلمان سے 63 لاکھ مالیت کے تحائف ملے تھے۔دستاویز کے مطابق تحائف میں 48لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی رولیکس گھڑی، ساڑھے 9 لاکھ کا سونے کا قلم، ایک لاکھ 35ہزار کے سونے کے کف لنکس شامل تھے۔ شاہ محمود قریشی کو 2 لاکھ 5 ہزار روپے مالیت کی سونے کی تسبیح بھی دی گئی۔وزیر خارجہ کو 2 لاکھ 10ہزار سونے کی انگوٹھی بھی تحفے میں ملی تھی۔شاہ محمود قریشیکا کہنا تھا کہ ماضی میں حکومتی عہدیداران بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کو اپنا حق سمجھتے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں