وزیراعظم عمران خان آج ویڈیو پیغام کے ذریعے سے قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو پیغام سرکاری ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔وزیراعظم سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کے علاوہ کشمیر کی صورتحال پر بھی گفتگو کریں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 فروری 2019 12:25

وزیراعظم عمران خان آج ویڈیو پیغام کے ذریعے سے قوم سے خطاب کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری2019ء) وزیراعظم عمران خان ویڈیو پیغام کے ذریعے سے قوم سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو پیغام سرکاری ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔وزیراعظم سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات پر روشنی ڈالیں گے۔وزیر اعظم ویڈیوبیان میں کشمیر کی صورتحال پر بھی گفتگو کریں گے۔وزیراعظم کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان بھارتی الزام تراشیوں کا جواب بھی دیں گے۔وزیراعظم عمران خان بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیں گے۔وزیراعظم رواں ہفتے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد کریں گے۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے فوری بعد ہنگامی فیصلہ کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کونسل کے رکن خزانہ، دفاع، خارجہ، وفاقی وزرا، وزیرمملکت داخلہ، حساس اداروں کےسربراہان اورسیکیورٹی حکام شریک ہونگے۔ اجلاس میں آرمی چیف اور دیگر سروسز چیفس بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت رواں ہفتے ہو گا۔ اجلاس میں بھارت کے پلواما ڈرامےاور اس سے پیدا صورتحال پر بھی غور ہو گا۔ اجلاس میں دفتر خارجہ کے حکام کلبھوشن جادھو کیس پر بریفنگ بھی دیں گے۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کیس کےحوالے سے بھی اجلاس میں غورکیا جائے گا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیاجائے گا، اجلاس میں افغان امن عمل اور پاکستان کی کوششوں اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی گفتگو ہو گی۔اور اب وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان ویڈیو پیغام کے ذریعے سے قوم سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو پیغام سرکاری ٹی وی سے نشر کیا جائے گ

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں