ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر کے گھیرائو کی مذمت

مجھے مجبور نہ کریں ،میں نے فلور کو اپنے مفاد کیلئے استعمال نہیں کیا ،میں سندھ کی عوام کے مسائل کی بات کرتی ہوں،میرے گھر پر چھاپے مارے گئے ،بچوں کیساتھ ادھر ادھر بھاگتی رہی، شیریں مزاری کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت

جمعرات 21 فروری 2019 16:03

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر کے گھیرائو کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر کے گھیرائو کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے مجبور نہ کریں ،میں نے فلور کو اپنے مفاد کیلئے استعمال نہیں کیا ،میں سندھ کی عوام کے مسائل کی بات کرتی ہوں،میرے گھر پر چھاپے مارے گئے ،بچوں کیساتھ ادھر ادھر بھاگتی رہی۔

جمعرات کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید احتجاج پر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ میں کیا فیس کر رہی ہوں میرا تعلق بھی اسی صوبہ سے ہے، سندھ کی عوام کا حق سب سے زیادہ استحصال کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے مجبور نہ کریں ،میں نے فلور کو اپنے مفاد کیلئے استعمال نہیں کیا ،میں آج بھی سندھ کی عوام کے مسائل کی بات کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ آج کے رویے کی پر زور مذمت کرتی ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ کیوں میں بات کر نے لگی اورمجھ سے کیوں ڈر رہے ہیں انہوںنے شور ڈال دیا ،میں نہتی تھی۔ شیریں مزاری نے کہاکہ شرم کی بات ہے کہ اپوزیشن ایک سابق سپیکر کو کیوں برداشت نہیں کر سکی ۔ انہوںنے کہاکہ ایک سابق وزیراعظم اپنے ملک کے خلاف بیان دیتا ہے اور بھارت اسے عالمی عدالت میں استعمال کرتا ہے ، انہوںنے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ کس کو کیون بولنے نہیں دیا جا رہا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ اسپیکر کے ساتھ ہونے والے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پاکستان کی اور خطہ کی پہلی خاتون اسپیکر نیشنل اسمبلی رہی ہوں،جس طرح سے ایوان کو چلایا پوری دنیا نے دیکھا۔ فہمید ہ مرزا نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے جو بھی قانون سازی ہو وہ کام کیے ۔ انہوںنے کہا کہ آج ایک سینئر ممبر اسمبلی نے میرا نام لیا اور میں نے پاکستان کی تاریخ بنائی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ میرے ساتھ بہت کچھ ہوا جو سندھ حکومت کرتی رہی میں نے کھی شکایت نہیں کی۔ انہوںنے کہا کہ اسپیکر ہوتے ہوئے اپوزیشن نے بہت کچھ کیا مگر کبھی اسمبلی اجلاس میں یہ کچھ نہیں کیا ۔ انہوںنے کہاکہ میرے گھر پر چھاپے مارے گئے ،بچوں کیساتھ ادھر ادھر بھاگتی رہی۔شیریں مزاری نے کہاکہ شرم کی بات ہے کہ اپوزیشن ایک سابق سپیکر کو کیوں برداشت نہیں کر سکی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں