پی کے 30 مانسہرہ ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں ضمنی الیکشن کیلئے کنٹرول روم قائم

جمعرات 21 فروری 2019 16:03

پی کے 30 مانسہرہ ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں ضمنی الیکشن کیلئے کنٹرول روم قائم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) پی کے 30 مانسہرہ ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں ضمنی الیکشن کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹرول روم 8 ارکان پر مشتمل ہوگا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹرول روم میں شکایات اور ابتدائی نتائج اکھٹے کئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 30 مانسہرہ میں ضمنی الیکشن 26 فروری کو شیڈول ہے۔یاد رہے کہ (ن )لیگی ایم پی اے ضیاء الرحمن کی نااہلی کی وجہ پی کے 30 کی نشست خالی ہوئی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں