اپوزیشن کا اسپیکر سندھ اسمبلی اور نیب کارروائیوں پر اسمبلی میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

جمعرات 21 فروری 2019 16:06

اپوزیشن کا اسپیکر سندھ اسمبلی اور نیب کارروائیوں پر اسمبلی میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) اپوزیشن نے اسپیکر سندھ اسمبلی اور نیب کارروائیوں پر اسمبلی میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے زیرصدارت مشترکہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف خورشید شاہ،(ن)لیگی رہنمارانا ثناء اللہ،مریم اورنگزیب، احسن اقبال، سردار ایاز صادق شریک ہوئے ۔

اجلاس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری اور نیب کاروائیوں پر مشترکہ حکمت عملی طے کی گئی ۔ اپوزیشن جماعتوں کا اسپیکر سندھ اسمبلی اور نیب کارروائیوں پر اسمبلی میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔اپوزیشن رہنمائوں نے کہا کہ ایوان کی کارروائی ایسے نہیں چلنے دینگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں