ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کے کیس میں دو لیگی کارکنوں کے خلاف چالان عدالت میں جمع

ملزمان نعرے بازی سے ریاستی اداروں کیخلاف اشتعال انگیزی کے مرتکب پائے گئے، چالان کا متن

جمعرات 21 فروری 2019 16:06

ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کے کیس میں دو لیگی کارکنوں کے خلاف چالان عدالت میں جمع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) انسداد دہشتگردی عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کے وقت ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کے کیس میں دو لیگی کارکنوں کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرادیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو حارث اور مشتاق نامی ملزمان کے خلاف چالان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کرایا گیا ،پولیس نے دونوں لیگی کارکنوں کو ملزم قرار دیدیا۔

چالان میں کہاگیاکہ فیصلے کے وقت ملزمان نے ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی۔ چالان میں کہاگیا کہ ملزمان نعرے بازی سے ریاستی اداروں کیخلاف اشتعال انگیزی کے مرتکب پائے گئے۔ ایف آئی آر اور ملزمان کے بیانات بھی چالان کا حصہ ہے ۔نواز شریف کو سزا ہونے کے بعد لیگی کارکنوں نے ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں