نواز شریف کی وطن سے محبت پر شک کرنے والے خود محب وطن نہیں ،مر یم اورنگزیب

عوام ایک بار پھر نواز شریف کے خلاف پروپیگنڈے کو مسترد کریں گے اور اس کا حصہ نہیں بنیں گے ترجمان مسلم لیگ کا نواز شریف کے بیان کو عالمی عدالت انصاف میں استعمال کرنے اور میڈیا میں پروپیگنڈہ پرشدید رد عمل کا اظہار

جمعرات 21 فروری 2019 16:47

نواز شریف کی وطن سے محبت پر شک کرنے والے خود محب وطن نہیں ،مر یم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) ترجمان مسلم لیگ (ن )مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان کو عالمی عدالت انصاف میں استعمال کرنے اور میڈیا میں پروپیگنڈہ پرشدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف کی وطن سے محبت پر شک کرنے والے خود محب وطن نہیں ، عوام ایک بار پھر نواز شریف کے خلاف پروپیگنڈے کو مسترد کریں گے اور اس کا حصہ نہیں بنیں گے ۔

جمعرات کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان کو عالمی عدالت انصاف میں استعمال کرنے اور میڈیا میں پروپیگنڈہ پر ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ انتخابات سے قبل بھی اسی بیان پر پروپیگنڈا کیا گیا جسے عوام نے مسترد کیا ۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہاکہ نوازشریف نے ملک کو دفاعی اور معاشی طور پر مضبوط کیا ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ نواز شریف نے اس وقت ایٹمی دھماکے کیے جب پوری دنیا کا دباؤ تھا ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ نواز شریف کی پاکستان اور اسلام سے محبت ڈھکی چھپی نہیں ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ نواز شریف کی وطن سے محبت پر شک کرنے والے خود محب وطن نہیں ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہ اکہ نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کی سربلندی کے لیے کام کیا ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عوام ایک بار پھر نواز شریف کے خلاف پروپیگنڈے کو مسترد کریں گے اور اس کا حصہ نہیں بنیں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں