زراعت سب سے زیادہ روزگار فراہم کرتا ہے ،

تمام محکموں کو ملکر زراعت کیلئے کام کرنا پڑے گا، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا غربت کو ختم کرنے کے لیے کراپ انشورنس کی پالیسی بھی دینی ہوگی، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کا خطاب

جمعرات 21 فروری 2019 17:02

زراعت سب سے زیادہ روزگار فراہم کرتا ہے ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ زراعت سب سے زیادہ روزگار فراہم کرتا ہے ،تمام محکموں کو ملکر زراعت کیلئے کام کرنا پڑے گا،غربت کو ختم کرنے کے لیے کراپ انشورنس کی پالیسی بھی دینی ہوگی۔ جمعرا ت کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہاکہ ہر صوبے کی فصلوں کے حوالے سے مختلف صورتحال ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ہمیں مجموعی طور پر پالیسی بنانی چاہیے نہ کہ بحران کی صورت میں کسی ایک فصل کیلئے پالیسی بنائی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ آج کاشتکار باشعور اور اپنے حقوق سمجھتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ زراعت سب سے زیادہ روزگار فراہم کرتا ہے ،تمام محکموں کو ملکر زراعت کیلئے کام کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ غربت ختم کرنے کیلئے زراعت کو سنبھالنا ہو گا ۔

انہوںنے کہاکہ موسمیاتی کو بھی دیکھنا ہوگا ،زمین کی کوالٹی خراب ہوتی جا رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آج ملک کو پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت سے درخواست ہوگی کہ ٹیکسز پر نظرثانی کریں، ٹیکس بہت زیادہ ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ زرعی قرضوں کا انٹرسٹ ریٹ کم کرنا پڑیگا ،مڈل مین کا کردار ختم کرنا ہوگاتاکہ کاشتکار کو فائدہ ہوسکے ،بیج کی اچھی کوالٹی آنی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ غربت کو ختم کرنے کے لیے کراپ انشورنس کی پالیسی بھی دینی ہوگی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں