قومی سلامتی کمیٹی نے پلوامہ حملے پر بھارتی الزامات مسترد کردیے
پاکستان خطےکی سلامتی کیلئے اقدامات جاری رکھے گا، بھارت کے پاس حملے کے ثبوت ہیں توپیش کرے، پاکستان کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 فروری 2019 17:22
(جاری ہے)
شرکاء اجلاس نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے ٹھوس اقدامات جاری رکھے گا۔
پاکستان کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم نے بھارت کو مذاکرات کی دی گئی پیش کش کی توثیق کردی۔ پاکستان پلوامہ حملے میں ملوث نہیں ہے۔ پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں ہی ہوئی ہے۔ بھارت کے پاس اگر حملے کے ثبوت ہیں توپیش کرے، ٹھوس شواہد کی بنیاد پر پاکستان خود کاروائی کرے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کیا کہ اگر دہشتگردی کیلئے پاکستان کی زمین استعمال کرنے میں کوئی ملوث پایا گیا توسخت ایکشن لیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو دہشتگردی اور دیگر متنازع امور پر بھی مذاکرات کی پیشکش کی۔ توقع کرتے ہیں کہ بھارت مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب دے گا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے فوج کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا اختیار دے دیا۔ یہ نیا پاکستان ہے،ریاست اپنی عوام کی حفاظت کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ دہشتگردی خطے کا اہم ترین مسئلہ ہے۔پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں 70 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ دہشتگردی نے پاکستان کو مالی نقصان کیا۔ دہشتگردی کے مقابلے کیلئے نیشنل ایکشن تشکیل دیا۔ دہشتگرد ی اور انتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔ واضح رہے کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت اور فوج اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں، میڈیا پر ایک طرف پلوامہ حملے کی بغیر تحقیق پاکستان پر الزام عائد کردیا جبکہ دوسری طرف پاکستان کودھمکانہ شروع کردیا۔ جس پرپاکستان نے بھی میڈیا پربھارت کو بھرپور انداز میں منہ توڑ جواب دینے کا عمل شروع کررکھا ہے۔ دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ بھارت کے دوران سعودی ولی عہد کے اصرار پر’’پاک بھارت جامع مذاکرات‘‘ کو بھی مشترکہ اعلامیہ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور سعودی عرب کی قیادت کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت جامع مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا کہ پاک بھارت جامع مذاکرات کی بحالی کیلئے درکارماحول قائم ہونا چاہیے۔ بھارت اور سعودی عرب کے مشترکہ اعلامیے میں خطے کی سیکورٹی صورتحال اور استحکام سمیت پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں تیزی لانے میں پرعزم ہیں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے معاہدے کیلئے پاکستان ..
کاروباری مرکز بلیو ایریا کے پٹرول پمپ کے سامنے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی ..
اسلام آباد ہائی کورٹ کا حج پر جانے والوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی
پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری
سی این جی سپلائی پرسیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ..
پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو