پاکستان صحت کے شعبے میں برطانیہ سے جاری تعاون کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے،عامر محمود کیانی

مت پاکستان صحت کے شعبے میں خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مربوط اقدامات کر رہی ہے اور صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں،وفاقی وزیر صحت

جمعرات 21 فروری 2019 18:11

پاکستان صحت کے شعبے میں برطانیہ سے جاری تعاون کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے،عامر محمود کیانی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ پاکستان صحت کے شعبے میں برطانیہ سے جاری تعاون کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ حکومت پاکستان صحت کے شعبے میں خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مربوط اقدامات کر رہی ہے اور صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔یہ بات انہوں نے برطانیہ کی سیکرٹری آف سٹیٹ برائے بین الاقوامی ترقی پینی مور ڈانٹ کی قیادت میں آئے ایک اعلی سطحی وفدسے ملاقات کے دوران کہی۔

وفد نے قومی ادارہ صحت کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی سے ملاقات کی۔ وفد میں پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ٹامس ڈرو ، پاکستان میں برطانیہ کے ترقیاتی ادارے ڈی ایف ای ڈی کے سربراہ جوانا ریڈ اور پبلک ہیلتھ کے پراجیکٹ ہیڈ این ولسن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ برطانیہ کی سیکرٹری آف سٹیٹ برائے بین الاقوامی ترقی کا دورہ انتہائی اہم ہے۔

وزیر صحت نے کہا متعدی امراض کی روک تھام کے حوالے سے برطانوی ادارہ ڈی ایف آئی ڈی اور پبلک ہیلتھ برطانیہ سے مل کر کام کر رہے ہیں اور وبائی امراض کی مسلسل نگرانی انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کے صحت کے ماہرین سے تعاون جاری رہے گا۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ عامر اکرام نے بتایا کہ قومی ادارہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، لیبارٹری کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اور ویکسین کی تیاری جو تعطل کا شکار تھی کو بحال کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ وبائی امراض کی روک تھام کے لیے قومی ادارہ صحت اہم کردار ادا کر رہا ہے اوروبائی امراض کی نگرانی اور صحت کے شعبے میں تحقیق کے حوالے سے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے پر عزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں