فیصلے آزاد حیثیت میں کرتا ہوں ،مجھ پر کوئی دبائونہیںاپوزیشن اپنی غلط فہمی دور کرلے،سپیکر قومی اسمبلی

فہمیدہ مرزا کو مائیک دینے پر اپوزیشن اراکین کا سپیکر ڈائس کے سامنے شدید احتجاج،اسد قیصر نے شورشرابا پر احتجاج آج صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا

جمعرات 21 فروری 2019 20:20

فیصلے آزاد حیثیت میں کرتا ہوں ،مجھ پر کوئی دبائونہیںاپوزیشن اپنی غلط فہمی دور کرلے،سپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سب اپنی غلط فہمی دور کرلیں ، میں آزاد ہوں ، مجھ پر کسی قسم کا کوئی دبائو نہیں میں تمام فیصلے آزادی سے کرتا ہوں ، اجلاس میں فہمیدہ مرزا کو مائیک دینے پر اپوزیشن اراکین کا سپیکر ڈائس کے سامنے آکر شدید احتجاج ، اجلاس آج صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن کے شدید احتجاج پر سپیکر اسد نے کہا کہ میں ایسا نہیں کرنے دونگا سب کو بولنے کا موقع دونگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی کہا تھا کہ مجھ پر کسی قسم کا کوئی دبائو نہیں ہے میں اپنے فیصلے آزاد حیثیت میں کرتا ہوں میں سب کوبتادوں اور کہ کہ اپنی غلط فہمی دور کرلیں کہ میں کسی قسم کا کوئی دبائو برداشت نہیں کرتا یہ بات سپیکر نے اس وقت کہی جب پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ سندھ اسمبلی کے سپیکر سراج درانی کی گرفتاری کی اسمبلی اجلاس میں مذمت کررہے تھے جمعرات کے روز اپوزیشن کے سندھ اسمبلی کے احتجاج پر جب سپیکر قومی اسمبلینے سابق سپیکر فہمیدہ مرزا کو مائیک دیا تو اپوزیشن کے اراکین سپیکر ڈائس کے سامنے آکر احتجاج کرنے لگے جس پر حکومت اور اپوزیشن اراکین میں ایک دوسرے پر نعرے بازی شروع کردی جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں ایسا نہیں کرنے دوں گا میں سب کو بولنے کا موقع دوں گا لیکن احتجاج جاری رہا جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس صبح دس بجے تک ملتوی کردیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں