پاکستان نے بھارت کی ممکنہ آبی دہشتگردی پر ردعمل دے دیا

سندھ طاس معاہدے کے مطابق بھارت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا ۔پاکستان انڈس واٹر کمشنر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 21 فروری 2019 20:22

پاکستان نے بھارت کی ممکنہ آبی دہشتگردی پر ردعمل دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2019ء) پاکستان نے بھارت کی جانب سے دریاوں کا پانی روکنے کے اعلان  پر ردعمل دے دیا۔انڈس واٹر کمشنر کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی اطلاعات نہیں ہیں ،بھارت کی جانب سے پانی روکنے پر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بزدل مودی سرکار فوجی محاذ پر تو پاکستان کیخلاف کچھ نہیں کر سکتے، تاہم اب بھارت نے دیگر محاذوں پر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

مودی سرکاری کے وزیر برائے آبی ذخائر کی جانب سے پاکستان کو سنگین دھمکی دی گئی ہے۔ مودی سرکار کے وزیر برائے آبی ذخائر نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی دریاوں کا پانی بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

مودی سرکار نے سندھ طاس اور دیگر عالمی معاہدوں کی کھلم کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی دریاوں کے پانی کا رخ موڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی وزیر نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان کے تین دریاوں کے پانی کا رخ موڑ دے دی۔ بھارت پاکستان کے تین دریاوں کے پانی کا رخ موڑ کر اسے جمنا کی جانب لے جانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ بھارتی سرکاری پاکستان کے دریاوں کا پانی بھارتی پنجاب اور دیگر علاقوں کو دینے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ بھارتی سرکار یہ تمام منصوبے عالمی معاہدوں اور قوانین کی خلاف ورزی کے تحت بنا رہی ہے۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستانی انڈس واٹرکمشنر کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سےپاکستانی دریا ؤں کاپانی روکنےکی اطلاع نہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کے مطابق بھارت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا ۔انکا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ایسے کئیے جانے پر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں