نوکمنٹ،فیصلے کا انتظار کریں ،ہریش سالوے

کلبھوشن کیس میں بھارتی وکیل سماعت کے اختتام پر غصے کی حالت میں عدالت سے باہر نکل آئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 21 فروری 2019 22:50

نوکمنٹ،فیصلے کا انتظار کریں ،ہریش سالوے
دی ہیگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 فروری 2019ء) : کلبھوشن یادو کیس میں بھارتی وکیل ہریش سالوے کے تاثرات نے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایڈہاک جج تصدق جیلانی کلبھوشن یادو کیس کی سماعت کرنے د ی ہیگ پہنچے تھے تاہم وہاں جانے کے بعد انکی طبیعت خراب ہو چکی تھی جس پر انکو اسپتال پہنچایا گیا تو معلوم ہوا کہ انکو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جس پر انکو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد اسپتال میں داخل کر لیا گیا تھا۔

تاہم ان کے حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے اسپتال سے خارج ہونے کے بعد اکستانی ایڈہاک جج تصدق جیلانی عالمی عدالت انصاف پہنچ گئے ہیں۔صدرعالمی عدالت نےتصدق جیلانی کامختصر تعارف پیش کیا۔دوسری جانب پاکستانی وکیل خاور قریشی کے جوابی دلائل شروع ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

خاور قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت میرے دلائل پر بے بنیاد اعتراضات کرتارہا۔بھارتی وکیل نےغیرمتعلقہ باتوں سےعدالتی توجہ ہٹانےکی کوشش کی۔

بھارت نےمیرےالفاظ سےمتعلق غلط بیانی سےکام لیا۔پاکستانی وکیل خاور قریشی نے کلبھوشن جادھو کیس میں اپنے دلائل مکمل کر لیے۔جس کے بعد سماعت مکمل کر لی گئی ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔عالمی عدالت انصاف کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو فریقین سے مزید دلائل بھی طلب کئیے جا سکتے ہیں۔

تاہم اس کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا اس ضوالے سے تاحال کوئی تاریخ متعین نہیں کی گئی۔عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصلے کے اعلان کی تاریخ فریقین سے مشاورت کے بعد طے کی جائے گی۔تاہم اس موقع پر بھارتی وکیل ہریش سالوے کے تاثرات نے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہریش سالوے غصے کی حالت میں عدالت سے باہر نکلے ،اس موقع پر صحافیوں نے جب ان سے سوال پوچھنا چاہے تو انہوں نے نوکمنٹ کہہ کر جان چھڑا لی اور کہا کہ فیصلے کا انتظار کریں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں