مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی بھی بھارت میں غدار قرار

بھارتی میڈیا نے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کرنے پر مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو بھارت کا غدار قرار دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 21 فروری 2019 23:13

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی بھی بھارت میں غدار قرار
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-21 فروری 2019ء) :مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو بھارت کا غدار قرار دے دیا گیا۔محبوبہ مفتی کو وزیر اعظم عمران خان کے حق میں بیان دینے پر غدار قرار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کافی تناو نظر آتا ہے۔ایک جانب بھارت کی جانب سے پلوامہ واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جارہا ہے تو دوسری جانب بھارت پاکستان پر دباو ڈال کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

تاہم اب بھارت کی ڈھٹائی پر بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ بھارتی پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں معروف بھارتی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان مخالف سیاستدانوں کے خلاف ڈٹ گئے۔بھارتی ریاست پنجاب کی اسمبلی نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھیوں نے ان سے پاکستان مخلاف نعرے لگانے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

تاہم سدھو نے ان کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا۔

بھارتی جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی کے مطالبے کے جواب میں سدھو کا کہنا تھا کہ ان کی لڑائی میں امن دشمنوں سے ہے،بے گناہوں سے نہیں ہے۔اجلاس میں پاکستان کی مخالفت کرنے والے ممبران اسمبلی نے انہتائی نازیبا زبان استعمال کی تاہم نوجوت سنگھ سدھو ڈٹے رہے اور پاکستان مخالف بیان نہیں دیا۔دوسری جانب ھارت کی معروف صحافی سدھیندراکلکرنی نے وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی کی حمایت کرتے ہوئے اپنی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی فراخدلی جیساجواب بھارت نےنہیں دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کےحل کیلئےماحول بہتربنانادونوں ملکوں کی ذمہ داری ہے۔پاکستان اوربھارت مسائل مذاکرات سےحل کریں۔اس وقت بھارت میں جنگی جنون پرافسوس ہوتاہے۔انکا کہنا تھا کہ بھارت میں بدلےکی بات ہورہی ہےجبکہ تبدیلی کی ضرورت ہے۔پاک بھارت مسائل کاحل گولی نہیں بولی سےہوگا۔

عمران خان اورمودی کےدرمیان ملاقات ہونی چاہیے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک بھارت جنگوں سےکچھ حاصل نہیں ہوا۔یقین ہےالیکشن کےبعدحالات میں بہتری آئےگی۔اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی وزیر اعظم عمران خان کو ایک موقع دینے کی حمایت کر کردی۔انکا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں جنگوں کی بات کوئی جاہل اور گنوار ہی کر سکتا ہے۔

اگر وزیر اعظم عمران خان کچھ الگ کر کے دکھانا چاہتے ہیں تو بھارت کو چاہیے کہ انکو موقع دے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تو بھارتی ترنگا اٹھانے والا کوئی نہیں ہوگا۔بھارتی میڈیا نے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کرنے پر مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو بھارت کا غدار قرار دے دیا۔دوسری جانب بھارت کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم کشمیری نوجوانوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ مودی حکومت نے سوشل میڈیا پر بھی کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا جس کے تحت کشمیری نوجوانوں اور مسلمان پروفیسر کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں