عالمی عدالت انصاف میں بھارت کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو صرف نواز شریف کا احمقانہ بیان تھا،ترجمان تحریک انصاف

جمعرات 21 فروری 2019 23:52

عالمی عدالت انصاف میں بھارت کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو صرف نواز شریف کا احمقانہ بیان تھا،ترجمان تحریک انصاف
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہعالمی عدالت انصاف میں بھارت کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو صرف نواز شریف کا احمقانہ بیان تھا، قوم جان چکی ہے کہ نواز شریف کیوں کلبھوشن کا نام لینے سے ڈرتے رہی ۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف میں بھارت کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو صرف نواز شریف کا احمقانہ بیان تھا،بھارتی وکیل کی جانب سے نواز شریف کے بیان کو بطور شواہد پیش کرنے کے بعد میاں صاحب کے مودی سے تعلقات کی نوعیت سمجھنا مشکل نہیں ہے،پہلے دن سے کلبھوشن کے کیس میں نواز شریف مودی سرکار کے مدرگار ثابت ہوئے۔

(جاری ہے)

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی شرانگیزیوں پر قوم اور ادارے ایک جانب جبکہ میاں صاحب مودی جی کے ہمنوا ہیں ،نواز شریف جیسے جھوٹے اور کرپٹ شخص کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح تحریر ہے کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں،جس شخص کے جھوٹ اور بددیانتی عدالت عظمی میں ثابت ہوجائے اسکے بیان سے بھارت کیسا فائدہ اٹھا سکتا ہی قوم جان چکی ہے کہ نواز شریف کیوں کلبھوشن کا نام لینے سے ڈرتے رہی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں