شاہد خاقان عباسی نے اسد قیصر کیخلاف مقدمات کے حوالے سے بیان پر قومی اسمبلی میں معذرت کرلی

جمعہ 22 فروری 2019 15:14

شاہد خاقان عباسی نے اسد قیصر کیخلاف مقدمات کے حوالے سے بیان پر قومی اسمبلی میں معذرت کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) سابق وزیراعظم و رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف مقدمات کے حوالے سے بیان پر قومی اسمبلی میں معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو شاہد خاقان عباسی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے کل کہا تھا کہ ان کے خلاف کسی قسم کا کوئی مقدمہ نہیں ہے اور میرے ٹی وی پر ایک بیان کے حوالے سے انہوں نے یہ وضاحت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس حوالے سے اپنے بیان پر سپیکر قومی اسمبلی سے معذرت کرتا ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں