ایف اے ٹی ایف کا اجلاس، اینٹی منی لانڈرنگ ،کائونٹر فنانسنگ آف ٹیررازم کے عالمی معیارات کے مطابق ہونے سے متعلق مختلف ممالک کی کارکردگی کا جائ

زہ لیا گیا پاکستان نے ایکشن پلان پر عملدرآمد بارے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں مزید اقدامات کی ضرورت ہے، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس

جمعہ 22 فروری 2019 21:47

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس، اینٹی منی لانڈرنگ ،کائونٹر فنانسنگ آف ٹیررازم کے عالمی معیارات کے مطابق ہونے سے متعلق مختلف ممالک کی کارکردگی کا جائ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں ، اس سلسلے میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے، ٹاسک فورس جون 2019ء میں پاکستان کی جانب سے ہونیوالی پیشرفت کا جائزہ لے گی۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس 17 سے 22 فروری کے دوران پیرس میں منعقد ہوا جس کے دوران اینٹی منی لانڈرنگ اور کائونٹر فنانسنگ آف ٹیررازم کے بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہونے سے متعلق مختلف ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے قبل ازیں پاکستان کو اس حوالے سے عملدرآمد جاری رکھنے والے ممالک کی دستاویز میں رکھا گیا تھا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستانی حکام کی جانب سے سی ایف ٹی کے کردار کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ پاکستان نے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن میں رسک اسسیمنٹ آف ٹیرر ازم فنانسنگ اینڈ کیش سمگلنگ شامل ہیں۔ ٹاکس فورس نے پاکستان کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے مزید اقدامات اٹھائے جائیں ۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا آئندہ اجلاس جون 2019ء میں ہوگا جس میں پاکستان کی طرف سے اس سلسلے میں ہونیوالی پیشرفت کا جائزہ لیا جائیگا۔ قبل ازیں مئی 2019ء میں جائنٹ گروپ کا اجلاس بھی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں