وزیر خارجہ سے پی ٹی آئی سندھ کے ممبران قومی اسمبلی، عمائدین کی ملاقات، پارٹی معاملات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مٹھی، تھرو دیگر ملحقہ علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی ،طبی سہولیات کا فقدان قابل تشویش ہے ،وزیراعظم کا چھاچھرو کا جلسہ اس تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا،شاہ محمود قریشی

جمعہ 22 فروری 2019 22:10

وزیر خارجہ سے پی ٹی آئی سندھ کے ممبران قومی اسمبلی، عمائدین کی ملاقات، پارٹی معاملات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مٹھی، تھر ودیگر ملحقہ علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی ،طبی سہولیات کا فقدان قابل تشویش ہے ،وزیراعظم کا چھاچھرو کا جلسہ اس تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا ۔ جمعہ کو تحریک انصاف سندھ کے ممبران قومی اسمبلی اور عمائدین نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ملاقات پارٹی معاملات اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو 8 مارچ کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے چھاچھرو میں متوقع جلسے کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مٹھی، تھر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی اور طبی سہولیات کا فقدان قابل تشویش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا چھاچھرو کا جلسہ اس تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں