پلوامہ حملہ، پاکستان نے بھارت سے ٹھوس شواہد کی فراہمی تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کی بھی پیشکش کی ہے ،شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ کا کامتحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے رابطہ ، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 22 فروری 2019 22:38

پلوامہ حملہ، پاکستان نے بھارت سے ٹھوس شواہد کی فراہمی تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کی بھی پیشکش کی ہے ،شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے پلوامہ حملے پر بھارت سے ٹھوس شواہد فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے ہم نے تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کی بھی پیشکش کی ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کامتحدہ عرب امارات کا وزیر خارجہ شیخ عبداللہ سے رابطہ ہواہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا شاہ محمود قریشی نے یو اے ای کے وزیر خارجہ کو بھارتی الزامات اور دھمکیوں کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہم نے بھارت سے ٹھوس شواہد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے پاکستان نے تحقیقات میںہر ممکن تعاون کی بھی پیشکش کی ہے شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط بھی آگاہ کیا شیخ عبداللہ نے کہا کہ بھارت کو تمام معاملات مذاکرات کی میز پر حل کرنے چاہئیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں