ناروے کے سابق وزیراعظم جیل میگنے بونڈوک کل اسلام آباد پہنچیں گے

ہفتہ 23 فروری 2019 13:51

ناروے کے سابق وزیراعظم جیل میگنے بونڈوک کل اسلام آباد پہنچیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) ناروے کے سابق وزیراعظم جیل میگنے بونڈوک کل اتوار کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ اسلام آباد میں قیام کے دوران وہ پاکستان کی اہم قومی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں اور تھنک ٹینک ادارے ’’پاکستان ہائوس‘‘ کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی سیمینار سے بھی بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

25 فروری کو سہ پہر اڑھائی بجے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے نارویجن سابق وزیراعظم کے علاوہ صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، ڈی جی پاکستان ہائوس رانا اطہر جاوید، سیّد عبداللہ گیلانی، مشعال ملک، برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہام، شیڈو مسنٹر افضل خان، شمالی آئر لینڈ کے شیڈو منسٹر ٹونی للوئیڈ، ممبر پارلیمنٹ یوکے تن من جیت سنگھ ڈیسائی، مس جین لمبرٹ ممبر یورپین پارلیمنٹ، ممبر پارلیمنٹ یوکے کیٹ گرین، سابق سفیر اشرف جہانگیر قاضی، سابق سفیر سلمان بشیر، سابق سفیر عبدالباسط، گروپ کیپٹن (ر) سلطان محمود حالی، وائس چانسلر سرگودہا یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق احمد اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل احسان الحق بھی خطاب کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں