پلوامہ اقعہ ،بھارتی دانشور اور اشوکا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پاکستان کو فاتح قرار دیدیا

پاکستان کا تحمل اور برداشت عالمی سطح پر اسے مزید معتبر کررہی ہے ، وائس چانسلر پرتاپ بھانومہتہ مسائل کا حل جنگ سے نہیں امن سے ہی ممکن ہے ،حقیقت ہے کہ پاکستان کیخلاف جنگ میں بھارت تنہا ہے ، گفتگو

ہفتہ 23 فروری 2019 14:18

پلوامہ اقعہ ،بھارتی دانشور اور اشوکا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پاکستان کو فاتح قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی دانشور اور اشوکا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پاکستان کو فاتح قرار دیدیا۔اشوکا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پرتاپ بھانو مہتہ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی ردعمل اس کے اپنے لئے تباہ کن ثابت ہورہا ہے ۔پرتاپ بھانو مہتہ نے کہاکہ پاکستان کا تحمل اور برداشت عالمی سطح پر اسے مزید معتبر کررہی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد خوفناک حد تک حقیقی اور بھرپور ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گذشتہ پانچ سالوں میں کشمیر میں بھارت کیخلاف نفرت بہت بڑھی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی پالیسیوں سے کشمیر کا مسئلہ مزید بگڑا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مسائل کا حل جنگ سے نہیں امن سے ہی ممکن ہے ،حقیقت ہے کہ پاکستان کیخلاف جنگ میں بھارت تنہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پوری عالمی برادری میں کوئی بھارت کا موقف سننے کو تیار نہیں ۔

انہوںنے کہا کہ عالمی برادری بھارتی روئیے کو اشتعال انگیزی کے طور پر لے رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کیخلاف جارحانہ رویہ قدرتی مگر بغیر ٹھوس ثبوت بلا جواز ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی توجہ مسائل کے حل کی بجائے الزام تراشیوں پر مرکوز ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی واویلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان جیت گیا ہے ،امریکہ سمیت کئی بڑی قوتیں دہشت گردی سے محفوظ نہیں رہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں پلوامہ کے جواب میں پاکستان پر حملہ کرنا چاہئے مگر ہماری صلاحیت نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری انٹیلی جنس ، ٹیکنالوجی اور خفیہ آپریشنز ادھوری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے 1971ء میں کامیاب سازش تو کر لی مگر امن کھو دیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں