پی ٹی وی اینکر کی برطرفی،ایم ڈی پی ٹی وی کے احکامات ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے گئے

ہفتہ 23 فروری 2019 19:33

پی ٹی وی اینکر کی برطرفی،ایم ڈی پی ٹی وی کے احکامات ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) پی ٹی وی اینکر کی برطرفی،ایم ڈی پی ٹی وی کے احکامات ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے گئے ۔درخواست میں وزیر اطلاعات کے پی ٹی وی کی کارکردگی پر لکھے گئے خط کا بھی حوالہ شامل ہیں ،فواد چوہدری نے سرکاری ٹی وی کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے تھے ۔اینکر جواد فیضی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ قائم مقام پی ٹی وی کو برطرفی کا اختیار نہیںدرخواست کے مطابق برطرف کر کے انتقامی کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست کے مطابق موجودہ ایم ڈی کی نااہلی کی وجہ سے پی ٹی وی انٹرنیشنل میچ دیکھانے سے قاصر رہا۔ درخواست کے مطابق جنوبی افریقہ اور پی ایس ایل میچزکے نشریاتی حقوق پی ٹی وی حاصل نہ کر سکا۔ درخواست کے مطابق وزیر اطلاعات نے بھی ایم ڈی پی ٹی وی کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی برطرفی کے حکم کو کالعدم قرار دے کر بحال کیا جائے۔ یاد رہے کہ ایم ڈی پی ٹی وی کے خلاف پہلے بھی ایک درخواست جسٹس محسن اختر کیانی کے پاس زیر سماعت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں