یورپین کی ذیلی کمیٹی انسانی حقوق نے بھارت سے کشمیر میں مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیاہے،شاہ محمودقریشی

ہفتہ 23 فروری 2019 21:27

یورپین کی ذیلی کمیٹی انسانی حقوق نے  بھارت سے کشمیر میں مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیاہے،شاہ محمودقریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری یورپی یونین کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کشمیر میں انسانیت سوز مظالم بند کیے جائیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یورپی یونین کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بھارت سے فی الفور کشمیر میں انسانیت سوز مظالم بند کرنے اور اقوا، متحدہ کی رپورٹ پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں