قوم بھارتی دھمکیوں کے خلاف متحد اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ،رضاربانی

حکومت فوری پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب بلائے اور قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے،بیان

ہفتہ 23 فروری 2019 21:30

قوم بھارتی دھمکیوں کے خلاف متحد اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ،رضاربانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) سابق چیئرمین سینٹ سینیٹررضا ربانی نے کہا ے کہ قوم بھارتی دھمکیوں کے خلاف متحد اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ حکومت فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرے اور قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز جاری بیان میں رضا ربانی نے حکومت سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فوری طور پر بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے ۔ بھارتی دھمکیوں کو ہلکا نہیںلیا جاسکتا ۔ رضا ربانی نے کہا کہ قوم بھارتی دھمکیوں کے خلاف متحد ہے او رمسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ حکومت فوری طورپر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں