ملک ظفرراں کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

ملک ظفرراں نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 فروری 2019 21:31

ملک ظفرراں کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23 فروری 2019ء) :رکن پنجاب اسمبلی ملک ظفرراں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی موجودگی میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں ملک ظفرراں نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےوزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں رکن پنجاب اسمبلی ملک ظفرراں نے بھی شرکت کی۔ملک ظفرراں نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کر دیا۔ملک ظفرراں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اوروژن پربھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کےعوام کااحساس محرومی دورکرناترجیحات میں شامل ہے۔


اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں