محبوبہ مفتی نے بھارت کو جنگ سے خبردار کر دیا

بھارت پاکستان سے جنگ سے باز رہے کیونکہ بھارت کو اس جنگ سے کوئی فائدہ نہیں ملے گا،سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 فروری 2019 22:19

محبوبہ مفتی نے بھارت کو جنگ سے خبردار کر دیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23 فروری 2019ء) :سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیرمحبوبہ مفتی نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان سے جنگ سے باز رہے کیونکہ بھارت کو اس جنگ سے کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کافی تناو نظر آتا ہے۔ایک جانب بھارت کی جانب سے پلوامہ واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جارہا ہے تو دوسری جانب بھارت پاکستان پر دباو ڈال کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

تاہم اب بھارت کی ڈھٹائی پر بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ بھارتی پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں معروف بھارتی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان مخالف سیاستدانوں کے خلاف ڈٹ گئے۔بھارتی ریاست پنجاب کی اسمبلی نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھیوں نے ان سے پاکستان مخلاف نعرے لگانے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

تاہم سدھو نے ان کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا۔

بھارتی جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی کے مطالبے کے جواب میں سدھو کا کہنا تھا کہ ان کی لڑائی میں امن دشمنوں سے ہے،بے گناہوں سے نہیں ہے۔اجلاس میں پاکستان کی مخالفت کرنے والے ممبران اسمبلی نے انہتائی نازیبا زبان استعمال کی تاہم نوجوت سنگھ سدھو ڈٹے رہے اور پاکستان مخالف بیان نہیں دیا۔دوسری جانب ھارت کی معروف صحافی سدھیندراکلکرنی نے وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی کی حمایت کرتے ہوئے اپنی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی فراخدلی جیساجواب بھارت نےنہیں دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کےحل کیلئےماحول بہتربنانادونوں ملکوں کی ذمہ داری ہے۔پاکستان اوربھارت مسائل مذاکرات سےحل کریں۔اس وقت بھارت میں جنگی جنون پرافسوس ہوتاہے۔انکا کہنا تھا کہ بھارت میں بدلےکی بات ہورہی ہےجبکہ تبدیلی کی ضرورت ہے۔پاک بھارت مسائل کاحل گولی نہیں بولی سےہوگا۔

عمران خان اورمودی کےدرمیان ملاقات ہونی چاہیے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک بھارت جنگوں سےکچھ حاصل نہیں ہوا۔یقین ہےالیکشن کےبعدحالات میں بہتری آئےگی۔اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی وزیر اعظم عمران خان کو ایک موقع دینے کی حمایت کر کردی۔انکا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں جنگوں کی بات کوئی جاہل اور گنوار ہی کر سکتا ہے۔

اگر وزیر اعظم عمران خان کچھ الگ کر کے دکھانا چاہتے ہیں تو بھارت کو چاہیے کہ انکو موقع دے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تو بھارتی ترنگا اٹھانے والا کوئی نہیں ہوگا۔بھارتی میڈیا نے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کرنے پر مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو بھارت کا غدار قرار دے دیا۔تاہم اس کے باوجود محبوبہ مفتی اپنے موقف پر ڈٹ گئی ہیں۔انہوں نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کیا ہے کہ بھارت پاکستان سے جنگ سے باز رہے کیونکہ بھارت کو اس جنگ سے کوئی فائدہ نہیں ملے گا بلکہ بھارت کو جنگ سے نقصان ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں