بھارت نے جہلم اور چناب میں پانی کا ریلہ چھوڑ دیا

بھارت کی آبی دہشتگردی کے باعث سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 24 فروری 2019 00:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2019ء) بھارت نے جہلم اور چناب میں پانی کا ریلہ چھوڑ دیا۔ بھارت کی آبی دہشتگردی کے باعث سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنے کی دھمکی دے کر جہلم اور چناب میں پانی کا ریلہ چھوڑ دیا جس کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ بھارت کی جانب سے دریائے چناب اور جہلم میں سیلابی ریلہ چھوڑے جانے کے بعد محکمہ آبپاشی نے منڈی بہاولدین، حافظ آباد اور گجرات میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔

حکام کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر 93 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے۔ گزشتہ روز مرالہ سے صرف پندرہ ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا تھا۔ دریائے جہلم میں 43 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ آبپاشی کے مطابق بھارت نے پانی کے بہاؤ کی پیشگی اطلاع نہیں دی تھی۔واضح ہو کہ اس سے قبل مودی سرکاری کے وزیر برائے آبی ذخائر کی جانب سے پاکستان کو سنگین دھمکی دی گئی تھی۔

مودی سرکار کے وزیر برائے آبی ذخائر نے اعلان کیا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی دریاوں کا پانی بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ مودی سرکار نے سندھ طاس اور دیگر عالمی معاہدوں کی کھلم کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی دریاوں کے پانی کا رخ موڑنے کا اعلان کردیا تھا۔ بھارتی وزیر نے کہاتھا کہ بھارتی حکومت پاکستان کے تین دریاوں کے پانی کا رخ موڑ دے دیا۔ بھارت پاکستان کے تین دریاوں کے پانی کا رخ موڑ کر اسے جمنا کی جانب لے جانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ بھارتی سرکاری پاکستان کے دریاوں کا پانی بھارتی پنجاب اور دیگر علاقوں کو دینے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ بھارتی سرکار یہ تمام منصوبے عالمی معاہدوں اور قوانین کی خلاف ورزی کے تحت بنا رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں