پاک بھارت کشیدگی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ جاپان منسوخ کردیا

دورے سے متعلق نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 24 فروری 2019 11:00

پاک بھارت کشیدگی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ جاپان منسوخ کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 فروری2019ء) :پاک بھارت کشیدگی کے باعث وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ جاپان منسوخ کردیا۔وزارت خارجہ کے ذرئاع کے مطابق دورے سے متعلق نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پاک بھارت سرحدی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔بھارت کی جانب سے مسلسل جارحانہ رویہ اختیار کرنے پر پاکستان نے بھی بھرپور تیاری کر لی ہے۔

اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ جاپان منسوخ کردیا۔وزیرخارجہ نے آج علی الصبح جاپان روانہ ہونا تھا۔وزیرخارجہ نے 24 سے 27 فروری تک جاپان کا اہم دورہ کرنا تھا۔دورے میں شاہ محمودقریشی کی جاپانی وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقات طے تھی۔دورے سے متعلق نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دورہ منسوخی کا فیصلہ جاپانی حکام سےمشاورت کے بعد کیا گیا۔

دوسری جانب بھارت کےجنگی جنون اوردھمکی آمیز رویے پرپاکستان نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال کشیدہ ہوئی تومغربی سرحدسے فوجیں مشرقی سرحدپرلگائیں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ خوف کی فضاء نہیں چاہتے۔بھارت کےساتھ موجودہ حالات میں خطرات موجودہیں۔جنگ مسلط ہوئی توبھرپورجواب دینے کیلئے تیارہیں۔موجودہ حالات میں کرتارپورجیسےاقدامات کو خطرہ لاحق ہے۔

پاکستان کےدوست ممالک سےرابطےجاری ہیں۔دوست ممالک کی اخلاقی اورسیاسی حمایت درکارہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ دوست ممالک پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں۔بھارت نےسرجیکل اسٹرائیک کےبھی شواہدآج تک نہیں دیئے۔بھارت کی طرف سےسنجیدگی کامظاہرہ کیاجاناچاہیے۔پاکستانی ہائی کمشنر تاحال پاکستان میں ہی موجودہیں۔بھارتی ہائی کمشنراجےبساریہ بھی ابھی تک بھارت میں ہیں۔            

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں