جعلی بنک اکاؤنٹس اور میگامنی لانڈرنگ کیس کراچی کی بنکنگ کورٹ سے اسلام آباد کی احتساب عدالت منتقل کر دیا گیا

پیر 18 مارچ 2019 19:03

جعلی بنک اکاؤنٹس اور میگامنی لانڈرنگ کیس کراچی کی بنکنگ کورٹ سے اسلام آباد کی احتساب عدالت منتقل کر دیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بنک اکاؤنٹس اور میگامنی لانڈرنگ کیس کراچی کی بنکنگ کورٹ سے اسلام آباد کی احتساب عدالت منتقل کر دیا گیا۔ رجسٹرار آفس میں دستاویزات کی سکروٹنی اور جانچ پڑتال جاری ہے۔ سکروٹنی مکمل ہونے بعد ملزمان کو عدالت میں طلبی کے سمن جاری کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بنک اکاؤنٹس اور میگامنی لانڈرنگ کیس کراچی کی بنکنگ کورٹ سے اسلام آباد کی احتساب عدالت منتقل کر دیا گیا ہے۔ اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود اور دیگر کے خلاف کیس کی دستاویزات ایف آئی اے نے احتساب عدالت میں جمع کرائیں۔ اس کیس میں اب تک 6 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں ۔پانچ ملزمان نیب کی زیر حراست جبکہ ایک ملزم اسلم مسعود ایف آئی اے کے پاس زیر حراست ہے۔بشارت راجہ

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں