پنجاب کی37خیراتی اداروں کے نام پر 13کروڑ33لاکھ ٹیکس چوری

۔ایف بی آر حکام کے ساتھ مل کر ٹیکس بچانے میں کامیاب، خیراتی ادارے ٹیکس چوری کا روپ دھارنے لگے، ادارے ٹیکس چوری کا وسیلہ = بحریہ یونیورسٹی کو 4کروڑ ٹیکس کی چھوٹ ،اسلام آ باد تین کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں نے کم آمدن ظاہر کرکے ٹیکس چوری کی

پیر 18 مارچ 2019 20:05

پنجاب کی37خیراتی اداروں کے نام پر 13کروڑ33لاکھ ٹیکس چوری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) ملک بھر کی37خیراتی اداروں کے نام پر13کروڑ33لاکھ روپے کا ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے ان اداروں کے نام پر ٹیکس چوری اور ٹیکس چھپانے کے مرکزی ملزمان ایف بی آر میں ترجمان ہیں۔ ایف بی آر کے انکم ٹیکس کمشنروں نے خیراتی اداروں کے نام پر جاری ٹیکس چوری کو روکنے کی بچائے ٹیکس چھپانے کے طور پر کردار ادا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایکٹ پاکستان ٹرسٹ کے نام پر3.4ملین کی ٹیکس چوری، انٹر نیٹ ورک کے نام پر6.8ملین کاردان ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے نام پر 3.6ملین ،مسلم ایڈ کے نام پر4.4ملین، ادراک کے نام پر8.3ملین، حوا میموریل ہسپتال گوجرانوالا کے نام پر3ملین،دارالشفا ٹرسٹ فیصل آباد کے نام پر1.4ملین، ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے نام پر4.8ملین ،میاں محمد ٹرسٹ ہسپتال کے نا پر6.1ملین روپے آل پاکستان سالونٹ ایکٹر یکٹر کے نام پر1ملین جبکہ سنگتانی ورمن رورل ڈوپلمنٹ آرگنائزیشن کے نام پر4ملین کی ٹیکس چوری ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ السٓٹن سوسائٹی پاکستان نے 1.8ملین ٹیکس چورایا ہے لیوپ 87پاکستان اور الانصار مدنی ٹرسٹ نی1ملین فرینڈ ڈویلپمنٹ اور حاجی مراد ٹرسٹ آئی ہسپتال اور قائداعظم ڈویژنل ایجوکیشنل 16ملین کا ٹیکس چوری کیا ہے، رفیق انور میموریل ٹرسٹ ہسپتال 1.7ملین، صفیہ بہور آئی ہسپتال عبدالرحیم اشرف ہسپتال فیصل آباد الصحت اسلامک مشن اور الشرکت اسلامیہ لمیٹڈ ایسوسی ایشن وومن آگاہی اور ڈویژنل ماڈل کالج فیصل آباد بھی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں، ڈی پی ایس فیصل آباد 2.5ملین کے ٹیکس چوری میں ملوث، فیصل آباد ایجوکیشنل فاؤنڈیشن، انڈیپنڈ ینٹ فاؤنڈیشن اور فرنیٹر پرائمری ہیلتھ کیئر بھی ٹیکس چوری میں ملوث قرار، الشفاء نیشنل ہسپتال، ٹرسٹ فار ایجوکیشن سٹوڈنٹ اور کریسنٹ ایجوکیشنل ٹرسٹ لاہور بھی کئی ملین کے ٹیکس چوری میں ملوث، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد نی4کروڑ کا ٹیکس چرایا ہے پاک پی ڈبلیو سوسائٹی، سروسز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اور پاکستان میڈیکل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی نے سالانہ آمدن11کروڑ ظاہر کرکے ملین روپے کا ٹیکس چوری میں ملوث قرار دیئے گئے ہیں۔

وقار/رانا مشتاق)

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں