پنجاب پولیس کا یونیفارم پھر سے تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے، امجد جاوید سلیمی

پولیس اصلاحات کے بعد پنجاب کے 716 تھانوں سے 14 سروسز کو باہر نکال کر سہولت سینٹر منتقل کردیا ہے، آئی جی پنجاب

پیر 18 مارچ 2019 22:50

پنجاب پولیس کا یونیفارم پھر سے تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے، امجد جاوید سلیمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کا یونیفارم پھر سے تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے، پولیس اصلاحات کے بعد پنجاب کے 716 تھانوں سے 14 سروسز کو باہر نکال کر سہولت سینٹر منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کالج سہالہ میں پولیس اے ایس آئی پاسنگ آوٹ پریڈ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے آئی جی پنجاب پولیس کا مزید کہنا کہ پولیس کی اصلاحات ایک بڑا کام ہے کیونکہ دو لاکھ کی نفری ہے، ہم نے پولیس کی کپیسیٹی بڑھانے کیلئے آغاز کیا ہوا ہے اور ریسورس منیجمنٹ سنٹر قائم ہوئے ہیں، پنجاب پولیس کے رویے سے لوگوں کو شکایات تھیں، چودہ سروسز تھانوں سے نکال کر الگ سے سہولیات مراکز بنا دیئے گئے ہیں۔

چھتیس سنٹر بنا دیئے گئے ہیں، موبائل-فون سروس شروع کر دی گئی ہیٹریننگ کے سلسلے میں موڈیولز بنا دئے گئے ہیں، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم دس ہزار تفتیشی افسر مقرر کرنے جا رہے ہیں۔آئندہ ایک دو سال میں فریش گریجویٹس تھانوں میں ملیں گے،شہداء کیلئے ایک اسپیشل طریقہ کار موجود ہیہم نے ایک پورا شکایات نمبر لانچ کر دیا ہے 8787 جس پر کسی بھی وقت شکایت کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں