احتساب عدالت میں نندی پور ریفرنس کی سماعت

عدالت نے خواجہ آصف اور نوید قمر کو 21 مارچ کو طلب کر لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 19 مارچ 2019 12:28

احتساب عدالت میں نندی پور ریفرنس کی سماعت
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 مارچ۔2019ء) احتساب عدالت میں نندی پور ریفرنس کی سماعت ہوئی، عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف اور پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کو بطور گواہ 21 مارچ کو طلب کر لیا ہے. دورانِ سماعت استغاثہ کے گواہ وزارت توانائی کے سیکشن افسر محمد نعیم عدالت میں پیش ہو گئے. محمد نعیم نے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت سے 10 دن کی مہلت مانگ لی‘نیب پراسیکیوٹرنے احتساب عدالت سے استدعا کی کہ ریکارڈ اکٹھا کرنا ہے لہٰذا عدالت کچھ وقت دے.

ملزم بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ ان کے پاس گواہی دینے کے لیے کچھ نہیں ہے‘گواہ محمد نعیم نے انہیں جواب دیا کہ میں آپ کے خلاف گواہ نہیں میں تو ریکارڈ کسٹوڈین ہوں.

(جاری ہے)

بابر اعوان نے انہیں جواب دیا کہ میں آپ سے نہیں کہہ رہا آپ مجھ سے نہیں عدالت سے مخاطب ہوں. دوران سماعت بابر اعوان اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی‘بابر اعوان نے کہا کہ آپ سیاسی گفتگو کر رہے ہیں چھلانگیں نہ لگائیں بلکہ ٹرائل کرائیں‘نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس طرح کے الفاظ استعمال نہ کریں.

بابر اعوان نے کہا کہ بلائیں خواجہ آصف کو کہ وہ سانپ لے کر آ جائیں، خواجہ آصف نیب کا ملزم ہے اور نوید قمر نیب کا قیدی رہا ہے. نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ بابر اعوان صاحب جس طرح عدالت میں بول رہے ہیں یہ جلسہ نہیں ہو رہا. بابر اعوان نے انہیں جواب دیا کہ میں آپ سے نہیں کہہ رہا آپ مجھ سے نہیں عدالت سے مخاطب ہوں. دوران سماعت بابر اعوان اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی‘بابر اعوان نے کہا کہ آپ سیاسی گفتگو کر رہے ہیں چھلانگیں نہ لگائیں بلکہ ٹرائل کرائیں‘نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس طرح کے الفاظ استعمال نہ کریں.

بابر اعوان نے کہا کہ بلائیں خواجہ آصف کو کہ وہ سانپ لے کر آ جائیں، خواجہ آصف نیب کا ملزم ہے اور نوید قمر نیب کا قیدی رہا ہے. نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ بابر اعوان صاحب جس طرح عدالت میں بول رہے ہیں یہ جلسہ نہیں ہو رہا.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں